بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی نائن میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

انسداد دہشت گری اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے جبکہ علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔