بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حافظ حمد اللّٰہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 10 جولائی کو سماعت کرے گا۔

نادرا نے جمعیت علمائے اسلام کےرہنما حافظ حمد اللّٰہ کا شناختی کارڈ غیر ملکی ہونے پر منسوخ کر دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حافظ حمد اللّٰہ کے شناختی کارڈ کی منسوخی کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

نادرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اب سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔