بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مردان: تخت بائی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکے میـں 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں، حکام کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔