بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان، ماہر فلکیات نے بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک) ماہر فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پرہوگی۔

ڈاکٹرجاوید اقبال کاکہنا ہے کہ 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، 6 جولائی کو چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہوگی۔

ماہر فلکیات نے مزید بتایا کہ مون سون کے بادل ہیں، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔