بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بادشاہ چارلس نے اسٹارمر کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

لندن :برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز میں کامیابی حاصل کرنے والے لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے بکنگھم پیلس میں بادشاہ چارلس سوئم سے ملاقات کی ۔ بادشاہ نے انہیں نیا برطانوی وزیر اعظم مقرر کیا اور کابینہ تشکیل دینے کا ذمہ دار قرار دیا۔
برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کے لیےفیصلہ کُن ووٹ دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات سے کرنے کی ضرورت ہے۔
کیئر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بھی شکریہ ادا کیا۔