لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرد اری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماوں نے وزیراعظم کے خلا ف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ممکنہ تاریخ کے تعین اور نمبرزگیم کے حوالے سے بھی مشاورت کی ۔اس موقع پر حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زردار ی سے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی۔