بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کون ہیں؟

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ مسعود پیزشکیان نئے صدر منتخب ہو گئے۔

69 سالہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیزشیکان ہارٹ سرجن ہیں۔

نومنتخب صدر مسعود پیزشیکان نے ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے تبریز یونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کی۔

مسعود پیزشیکان دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کے وزیر تھے وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پیزشیکان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی مطابق ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پیزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے نئے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔

صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تھا، پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 1979ء کے بعد سے سب سے کم تھا۔

28 جون کے صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔