بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں سال یکم محرم اور عاشورہ کب متوقع ہے، تاریخ سامنے آگئی

دین اسلام میں حرمت والے مہینے محرم کے سب سے خاص دن 9 اور 10 محرم جنہیں عاشورہ بھی کہا جاتا ہے جو رواں سال 16 جولائی اور 17 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ یکم محرم 7 جولائی کو متوقع ہے۔

یہ دن مسلمانوں خاص طور پر شیعہ برادری کے لیے نہایت عقیدت کا حامل ہے، جو کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس موقع کے لیے ہر سال خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں، حکومت کی جانب سے ماتمی جلوسوں، مجالس اور مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت پہلے ہی رواں سال کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 16 جولائی اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات کے طور پر شامل کرچکی ہے۔

لیکن تاریخوں کا حتمی اعلان محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد ہی ممکن ہے۔