بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے جناح ہاؤس سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھا۔
سلمان صفدر نے کہا کہ جو اداروں کے خلاف موقع پر نعرے لگا رہے تھے ان کو نہیں پکڑا گیا، جب یہ جرم ہوا تو ملزم تو حراست میں تھا اس پر کیس کیسے بنائے گئے؟
سرکاری وکیل نے عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سول و عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے کی ہدایت دی، پورے پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی جو ہدایت کی گئی تھی اس کا یہ نتیجہ نکلا۔
بعد ازاں، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور ،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔