بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے غزہ جنگ میں شکست تسلیم کرلی

تل ابيب: اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے غزہ جنگ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیل کی شکست تسلیم کرلی۔
اسرائیلی میڈیا چینل 12 نیوز کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق دو تہائی اسرائیلی عوام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے بجائے یرغمالیوں کی واپسی زیادہ ضروری ہے۔ 67 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت جنگ کو جاری رکھنے سے زیادہ اہم یرغمالیوں کی واپسی ہے۔
حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کی تجویز قبول کے بعد موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے قطر کا دورہ کرکے معاہدے کےلیے بات چیت کی
جنگ اب تک ختم نہ ہونے کی کیا وجہ ہے، اس سوال کے جواب میں 54 فیصد افراد نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سیاست کو اس کی وجہ قرار دیا۔ 34 فیصد نے کہا کہ اس کی وجہ سے آپریشنل معاملات ہیں۔
سروے میں 68 فیصد اسرائیلیوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ میں فتح سے بہت دور ہے جس کا نیتن یاہو نے اپنے عوام سے وعدہ کیا تھا۔
سروے سے پتہ چلا کہ نیتن یاہو کی اسرائیل میں مقبولیت تقریباً ختم ہوکر رہ گئی ہے اور اس وقت وہ ایک ناپسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔ دو تہائی سے زیادہ 68 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ نیتن یاہو کی کارکردگی خراب ہے۔
43 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ جلد از جلد نئے انتخابات کرائے جائیں؟ جبکہ 29 فیصد نے کہا جنگ ختم ہوتے ہی کرائے جائیں۔