بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم آٹا کی قیمت مقرر کردی

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم آٹا کی قیمت مقرر کردی ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابقتمام اضلاع کے لئے نجی گندم آٹا کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقررکردی گئی ،
لاہور، راولپنڈی کے لیے 20 کلو آٹے کی قیمت 1840 مقرر کی گئی جبکہ لاہور کے لیے گندم کی قیمت 3 ہزار، راولپنڈی کے لئے 3050 روپے فی من مقررکردی گئی ،
اٹک، جہلم میں 20 کلو آٹا 1820 روپے، چکوال، قصور، شیخوپورہ میں 1780 روپے مقررکردیا گیا،
پنجاب کے دیگر اضلاع میں 20 کلو آٹا تھیلا قیمت 1600 تا 1680 روپے مقررکردیا گیا۔
گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد، ملتان کے لیے گندم 2900 روپے فی من مقررکردیا گیا۔
رحیم یار خان، خوشاب، چنیوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لئے گندم قیمت 2850 روپے جبکہ بہاولنگر، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، بھکر، جھنگ میں گندم 2800 روپے من مقرر کردی گئی ۔فورٹیفائیڈ آٹا کی قیمت بھی یہی ہوگی، تبدیل کرنا جرم ہوگا۔