بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناران کاغان جانے والے ایک ہی خاندان کے 9افراد گاڑیوں سمیت لاپتہ

ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے نو افراد پکنک سے واپسی پر دو گاڑیوں سمیت لاپتہ ہوگئے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے جبکہ لاپتہ افراد میں ایک نوجوان کی ماں صدمہ نہ سہہ سکی اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے 9افراد 15دن بعد بھی نہ مل سکے ۔ چک 75 جنوبی سے ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان دو گاڑیوں میں 22 جون کو ناران کاغان کی سیر کو گئے تھے اور پھر لاپتہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق تمام افراد کے موبائک فونز بھی بند ہیں ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے اے ٹی ایم سے سرگودھا اور فیصل آباد سے رقم بھی نکلوائی گئی ہے۔
دوسری جانب گمشدہ افراد میں ایک نوجوان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر لا پتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا جس کے سبب سرگودھا کوٹ مومن روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔
پولیس کی بھاری نفری نےموقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ، تاہم واقعہ کی کوئی رپورٹ بھی درج نہیں ہوسکی ہے۔