بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مداخلت پر قومی ہیرو سلیمان خان مہترزئی رہا

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مداخلت پر قومی ہیرو سلیمان خان مہترزئی کو اسلام آباد پولیس نے رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سلیمان خان مہتر زئی کو تھانہ ترنول کی حدود میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
سلیمان خان مہترزئی نے 2020 میں خانوزئی کے مقام پر برف باری کے دوران اپنی جان پر کھیل کر  300 افراد کی زندگیاں بچائی 300 انسانوں کی جان بچانے سلیمان خان مہترزئی کو حکومت پاکستان کی جانب صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سلیمان خان مہتر زئی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی اور رویہ انتہائی قابل افسوس ہے ۔
قومی ہیروز جس شعبے میں بھی ہیں قابل عزت ہیں ۔