دبئی کے شیخ ہمدان دنیا بھر میں اپنی رحم دلی اور سخاوت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کو تیراکی اور شکار کرنے کا سب سے زیادہ شوق ہے۔ یہ سکائی ڈائیونگ بھی شوق سے کرتے ہیں۔ کچھ وقت قبل شیخ ہمدان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی کروڑوں کی مرسڈیز پر چڑیا نے گھونسلہ بنایا اور بچے دے دیے جس کی ایک خوبصورت ویڈیو خود شیخ ہمدان نے بنائی اور اپنے ملازموں کو چڑیا کا خیال رکھنے کے لیے کہا۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنی گاڑی تک استعمال کرنا چھوڑ دی تاکہ چڑیا اور اس کے بچوں کو کچھ نہ ہو۔ شیخ ہمدان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ وہ جب بھی سمندر میں تیرنے جاتے ہیں وہاں موجود لوگ اگر ان کے ساتھ سیلفی بنانے یا کھیلنے کو کہیں تو وہ کبھی ان کو مایوس نہیں کرتے ہیں۔ دوستی کی اعلیٰ مثال شیخ ہمدان نے اس وقت نبھائی جب کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ تیراکی کرنے گئے اور دوست ڈوب گیا تو اپنی جان کی پروہ کیے بغیر اس کی جان بچائی۔ ان کو اعلیٰ نسل کے گھوڑوں اور اونٹوں پر سفر کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی بہت زیادہ سوچتے ہیں۔