ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک میں مارشل لا لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن نے روس کی سرکاری ایئرلائن ایئرو فلوٹ کے ملازمین کے ساتھ ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی میٹنگ کے دوران کہا کہ مارشل لا اس صورت میں لگانا چاہیے جب بیرونی جارحیت ہو اور اس وقت ہم بیرونی جارحیت کا سامنا نہیں کر رہے اور مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی نہیں کریں گے۔ صدر پیوٹن نے خبردار کیا کہ جو ملک یوکرین کی فضائی حدود میں نوفلائی زون کا نفاذ کرے گا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ اس تنازعے میں شامل ہو گیا ہے۔ اس سمت میں کسی بھی طرح کی پیش قدمی کو ہم مسلح تصادم میں مذکورہ ملک کی جانب سے شرکت سمجھیں گے۔