لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی سلامتی کے مشیر معیدیوسف نے کہا ہے کہ روس کے ایک دورے کی بنیاد پر پاکستا ن کو تنہاسمجھنادرست نہیں ۔لندن سکول آف اکنامکس میں دور روزہ فیوچر آف پاکستا ن کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ برطانوی حکومت نے میرا دورہ مسوخ کیا،میر ے دورے سے متعلق پاکستان حکومت برطانیہ سے رابطے میں ہے برطانیہ کے ساتھ ہمارے بہترتعلقات استوار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے اور اپنی ضروریات کے مطابق سکیورٹی پالیسیاں بنانے میں آزاد ہے،پاکستان کی سکیورٹی پالیسی آزاد اور شفاف ہے جس پارلیمنٹ کے دونوںایوانوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ درست ہے کہ ہم روس کے ساتھ تعلقات کا احیا کررہے ہیں، روس کے ایک دورے کی بنیاد پر پاکستا ن کو تنہا سمجھنا درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں طالبا ن کے اقتدار میں آتے ہی سب اچھاکا تصوردرست نہیں ،عالمی برداری نے افغانستان کے حوالے سے مناسب کردارادانہیںکیا،افغانستان میں امن سے خطے کا امن جڑا ہے۔