اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 7 کی فاتح لاہور قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ شاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچ گئی۔
قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ کا قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور شائقین کرکٹ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید اور ٹیم کے دیگر اراکین نے چیمپئن ٹرافی لہرا کر جیت کا جشن منایا۔
لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لنڈی کوتل کے مناظر شیئر کیے گئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرافی کا دیدار کرنے اور انتظامیہ کو خوش آمدید کہنے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 5, 2022
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے 27 فروری کو پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار جیت کا سہرا اپنے سر سجایا تھا۔