اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ کو زخمی کرنے والے ڈرون آپریٹر کو معاف کردیا۔
دو روز قبل پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرا لگنے سے آصفہ بھٹو زرداری زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخم پر پانچ ٹانکے آئے۔
تاہم بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے ڈرون آپریٹر سے ملاقات کے بعد اسے معاف کر دیا جبکہ سکیورٹی پر تعینات پولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین اور عملے کو بھی چھوڑ دیا۔
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف اور مریم نواز نے آصفہ بھٹوزرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور مریم نواز نے آصفہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تم اور مارچ کے تمام شرکا محفوظ ہوں گے۔
Hope you are not hurt @AseefaBZ
May you and all the participants stay safe. Prayers 🤲— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 4, 2022
اس سے قبل آصفہ بھٹو نے بھی اپنے لیے دعائیں اور محبت کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بروقت اسپتال پہنچانے پر پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔
Would like to thank everyone for the outpouring of love & prayers❤️Deeply indebted to the paramedics at 1122 station Khaniwal,Ms Zunaira & Mr Baber for their stellar & immediate first aid. Would also like to thank the local police for rushing me to Mukhtar Sheikh Hospital Multan pic.twitter.com/jgASWW2Tf4
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 5, 2022