facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئیسکو کا کارنامہ، غریب محنت کش کے گھر 18 لاکھ سے زائد کا بجلی بل بھیج دیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے غریب محنت کش کے گھر کا بل 18لاکھ 42ہزار روپے بھیج دیا۔
آئیسکو نے دینہ کے محنت کش کے ہاں لاکھوں کا بل بھیجا۔ دینہ لڈھر کے رہائشی غریب مزدور کا مکان بھی خستہ حال ہے۔
اس حوالے سے محنت کش کاکہناہے کہ گزشتہ ماہ کا 56 ہزار روپے بجلی کا بل ادھار لےکر جمع کروایا تھا اور اگلے ہی ماہ پھر سے اضافی بل بھیج دیا گیا جو سراسرزیادتی ہے۔ اس کا کہناتھا کہ ایک ہزار روپے دن کا کماتا ہوں، ساڑھے 18لاکھ روپے کیسے جمع کراؤں؟
جب اس معاملہ پر آئیسکو ترجمان سے بات کی گئی توحکام کاکہناتھا کہ کمپیوٹر میں غلط اندراج سے بل زیادہ آگیا ہے، جلد درست کرلیاجائے گا۔