اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج ہم آپ کو آیک کارآمد اور مجرب نسخہ بتائیں گے، بالوں کی مضبوطی کیلئے اب آپ گھر بیٹھے ہی بہترین تیل بنا سکتے ہیں جس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی الجھن سلجھ جائے گی۔
نجی ٹی کے پروگرام میں ڈاکٹر ام راحیل نے گھر میں ہی تیل بنانے کا طریقہ بتایا ہے۔
اجزاء:
پالک کے چند پتے ڈنڈیوں کے ساتھ ،
ایلو ویرا کی ایک ڈنڈی
کالے تل کا تیل آدھا کلو
آکاس بیل ایک پیالی
ثابت لال مرچ 8سے دس
تیل بنانے کی ترکیب :
کالے تل کے تیل کو گرم کرنے کیلئے رکھ دیں، پالک اور ایلو ویرا کو چھوٹے چھوٹے باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اور اس کے اندر اکاس بیل اور ثابت لال مرچ ڈال کر ایسے چھنے میں رکھیں جو گرم تیل میں ڈوب جائے۔
جب ان تمام اشیاء کا رنگ اچھی طرح پکنے کے بعد ہرے سے کالے رنگ میں تبدیل ہوجائے تو چولہے سے اتار کر اسے ٹھنڈا کرلیں۔
طریقہ استعمال :
اس تیل کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے ہفتے میں تین بار لگانا ہے اور لگانا اس طریقے سے ہے کہ متاثرہ جگہ جہاں بال گررہے ہیں تیل کو اچھی طرح رگڑنا ہے۔
تیل کو لگانے کا بہترین وقت رات کا ہے جس کے بعد آپ صبح اٹھ کر نہالیں، ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ یہی طریقہ ہر عمر کے تمام مردو خواتین اختیار کرسکتے ہیں جنہیں بال گرنے کی شکایت ہے۔