اسلام آباد(ممتازنیوز)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں دو لیویز اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
اپوزیشن لیڈر نے لیویز اہلکاروں کو دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں،دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،
عمر ایوب خان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔