تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے کہاہے کہ گزشتہ دنوں حماس اور حزب اللہ پر براہ راست حملوں کی ہدایت کی، اسرائیل اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہاہے،آنے والے دن ہمارے لئے چیلنجنگ ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ اسرائیل پر حملہ کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے، اسرائل ہر قسم کے حالات سے نمٹنےکے لئے تیار ہے ، حماس اور حزب اللہ پر براہ راست حملوں کی ہدایت کی ،ہم نے ایران کے حامیوں کو تہس نہس کردیا۔