بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بانی پی ٹی آئی کا بیان

بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اسرائیل کی بربریت قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے یہ اسرائیل کی بربریت ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کا کیس سننا چاہیے، ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں اور عالیہ حمزہ کو جھوٹے کیسز میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔