بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویمنز ورلڈکپ 2022: بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا، سنیہ رانا اور پوجا وستراکار نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کا کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے راجیش گیکودی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سنیہ رانا اور جھلن گوسوامی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔