بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

قبل ازیں پیر 22 جولائی کو ملکی سکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے پیش نظر ہم نے تواتر سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا کو بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے جب کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط مہم ہے۔