بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کو “اقتدار کا منگتا” قراردیدیا

لاہور(ممتازنیوز)سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کو “اقتدار کا منگتا” قرار دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اب خود سب سے بڑے غلط فہمی کا شکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں ،مکار بہروپئے نے جھوٹ بول کر چار سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا ، کبھی سائیفر لہرا کے تو کبھی امریکہ کا نام لے کر،بہروپیہ این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے جو نہیں ملنا،روؤ ، چیخوں یا پٹو این آر او نہیں ملنا ، تمہارے خلاف کیس ختم نہیں ہونگے ، جواب دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 9 مئی کس فرد کے خلاف تھا،ائیر بیس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑنا کس فرد کے خلاف تھا،ریڈیو پاکستان پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟فوجی تنصیبات پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟قائد ِ اعظم ہاؤس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا ؟جی ایچ کیو پہ حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا ؟ملک کے ڈیفالٹ ، معیشت کی تباہی، مہنگائی کے طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا۔