بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کیس میں فریق نہیں تھی پھر بھی ریلیف دیا گیا، بلال اظہر کیانی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق نہیں پھر بھی ریلیف دیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں تین شقوں کو مزید واضح کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کےبارےمیں بل میں مزید وضاحت کی گئی، مخصوص نشستوں کے بارے میں قانون کو مزید واضح کیا گیا ہے اور بل میں آزادامیدوارکی حیثیت کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سینیٹ سے بھی یہ بل منظور ہوکر قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔