اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر کیبل کٹی ہے جس وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش ہوئی ہے۔
کیبل کٹنے کے باعث کہا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کنسورشیم انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے ایڈہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا جارہا ہے جب کہ خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔