بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد:جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ اس کے لیے حکومت نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ایک ماہ میں اپنا کام مکمل کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت کو کم کرنا ہے۔
جماعت اسلامی اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور تھا۔ حکومت کی طرف سے مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی شامل تھے۔ جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے مذاکراتی ٹیم میں مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ شامل تھے۔