بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میلسی جلسہ ، وزیراعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 500 ارب روپے کا اعلان

میلسی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 500 ارب روپے کا اعلان کرتا ہوں ،لگتا ہے جو کام 74 سال میں نہیں ہوئے وہ ہم ایک سال میں کرنا چاہتے ہیں ۔
میلسی میں جلسہ سے خطاب کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان میلسی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 500 ارب روپے کا اعلان کرتا ہوں ،لگتا ہے جو کام 74 سال میں نہیں ہوئے وہ ہم ایک سال میں کرنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے میلسی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اس سے قبل وفاقی وزیر صنعت وپیداوارخسرو بختیار نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ میں محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا ۔جنوبی پنجاب کے حقوق کے حصول کیلئے پارٹی کو منشور بنایا۔۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے وعدے نہیں کئے بلکہ پورے کئے ۔جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلتھ کارڈ دیا جائیگا ۔