بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ رشید کی قبل از وقت الیکشن پراپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل ازوقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام دعوں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔