بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پیک پاکستان کی ترقی کی لائف لائن ہے۔سینیٹر سید شبلی فراز

اسلام آباد(ممتازنیوز)ء قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو پاکستان کی ترقی کے لیے لائف لائن قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سید شبلی فراز نے چین کی اصلاحات اور واضع پالیسیوں کی تعریف کی، جس نے اسے دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ان اصولوں کی مطابقت پر زور دینا ہوگا۔
پاکستان اور چین کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی پر زور دیتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاک چائنہ دوستی باہمی احترام اور مشترکہ اہداف پر مبنی ہے اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاک،چائنہ تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ عالمی امور میں چین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے اندر، اور کثیر قطبی دنیا کے چین کے ویژن کی حمایت کا اظہار کیا۔
سینیٹر سید شبلی فراز نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو ایک تبدیلی کے منصوبے کے طور پر اجاگر کیا جس میں عالمی جو تجارتی راستوں کو نئی شکل دینے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سینیٹر سید شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے اور چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔