بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے 3 روپے تک کمی متوقع

آئندہ ماہ مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں ریلیف کا امکان ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے تین روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.5روپےتک کمی متوقع ہے ۔ مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل دو روپے فی لیٹر سستا کیا جا سکتا ہے ۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت کم ہو کر 79 ڈالر فی بیرل تک آ چکی ہے، اوگراپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی ورکنگ اکتیس اگست کو حکومت کو بھجوائےگا ۔
وزارت خزانہ اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کرے گی ، وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے نئی قیمتوں کا اعلان اکتیس اگست کو ہو گا ۔