بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسیٰ خیل میں 22 مسافروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں 22 مسافروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی تھانہ لورالائی میں ایس ایچ او راڑہ شم کی مدعیت میں مقدمہ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 25 اگست کی شب شاہراہ پر فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آئیں، فائرنگ رات کو 3 بجے تک جاری رہی۔
ایس ایچ او کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں مسافروں اور ڈرائیورز کی لاشیں پڑی تھیں۔
متن کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے 22 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، واقعے میں 22 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔