اپسوس پاکستان نے کنزیومرکانفیڈنس سروے جاری کردیا ۔
اپسوس پاکستان کے گزشتہ سروے میں 34 فیصد جب کہ موجودہ سروے میں 33 فیصد افراد نے مہنگائی پر پریشانی کا اظہار کیا۔
حالیہ سروے کے مطابق بیروزگاری پر پاکستانیوں کی تشویش میں بھی 8 فیصدکمی ہوئی ہے جو کہ 18 فیصد ہوگئی ہے۔
سروے کے مطابق بجلی کے نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔
بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان پاکستانیوں کی شرح 5 فیصد اضافےکے بعد 11فیصد جب کہ ٹیکسوں میں اضافے پر تشویش 6 فیصد اضافے کے بعد 9 فیصد ہوگئی ہے۔
ملکی سمت کو درست سمجھنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ شرح 18 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ہے۔