بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت، ملک افتخار احمد کو اوقاف و مذہبی امور، شعیب اویسی کو بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم کو توانائی، شہریار ملک کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ملک وحید کو محکمہ خوراک کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، اجمل خان کو ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ کو ہاؤسنگ، سونیا عاشق کو انسانی حقوق ومذہبی امور، حسن عسکری شیخ کو انڈسٹریز، کامرس اور انوسٹمنٹ کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا۔
شازیہ رضوان کو اطلاعات و کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی کو محنت و افرادی قوت، خالد رانجھا کو قانون و پارلیمانی امور، خرم ورک کو لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، محمد زبیر کو مائنز اینڈ منرلز، رانا طارق کو منصوبہ بندی و ترقی اور ضیا اللہ شاہ کو پنجاب ایمرجنسی سروسز کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوشین عدنان کو اسکول ایجوکیشن، میاں شاہد حسین کو ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ کو سوشل ویلفیئر اور بیت المال، راشدہ لودھی کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تیمور علی لالی کو محکمہ ٹرانسپورٹ، محمد انس محمود کو یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس جبکہ سلمیٰ سعدیہ تیمور کو ویمن ڈویلپمنٹ اور سلطان حیدر علی کو وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا۔