بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ، چینی فوجی کمیشن

 

بیجنگ : امریکی صدر کے معان برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے بیجنگ میں چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب  چیئرمین زانگ یوؤ شیا  سے ملاقات کی۔

جمعرات کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ چین اور امریکہ کا فوجی سلامتی کے شعبے میں استحکام برقرار رکھنا دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ چین کے بارے میں اپنی  اسٹرٹیجک تفہیم درست کرے ، چین کے لئے منطقی اور عملی  پالیسی کی طرف لوٹے، چین کے مرکزی مفادات کا  صحیح معنوں میں احترام کرے اور چین کے ساتھ ملکر  دونوں افواج کے درمیان مواصلات اور تبادلوں کو فروغ دے اور  ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں  نبھائے۔

زانگ یوؤ شیا نےاس بات پر زور دیا کہ  تائیوان کا مسئلہ چین کے مرکزی مفادات کا مرکز ہے اور  چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد  کا اولین ستون ہے، اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔تائیوان کی علیحدگی  کی پرزور مخالفت اور  ملک کی وحدت کو فروغ دینا چینی پیپلز لبریشن آرمی کا مشن اور فرض ہے۔چین امریکا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ اپنے  فوجی گٹھ جوڑ بند کرے، تائیوان کو مسلح بنانا  اور تائیوان سے متعلق غلط بیانیہ پھیلانا بند کرے۔