بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلپائن فوری طور پر شیئن بن ریف سے اپنے بحری جہاز اور اہلکاروں کو واپس بلائے، چینی وزارت دفاع

 

بیجنگ : چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے کہا کہ چین کوشیئن بن ریف سمیت نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔ رواں سال اپریل سے فلپائن کوسٹ گارڈ کا جہاز 9701 بغیر اجازت کے شیئن بن ریف میں داخل ہوا ہے اور طویل عرصے تک غیر قانونی طور پر وہاں رہا جس سے چین کی خودمختاری،بین الاقوامی قوانین اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ فلپائن کی جانب سے شیئن بن ریف میں طویل مدتی موجودگی قائم کرنے کی کوشش کو خطے کے ممالک کی جانب سے سخت
مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے-

جمعرات کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ چین مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ فلپائن کو شیئن بن  ریف سے اپنے بحری جہاز اور اہلکاروں کو  فوری طور پر واپس بلانا ہوگا اور ریف پر کسی بھی شخص اور سہولیات کی عدم موجودگی کی حیثیت کو بحال کرنا ہو گا۔ چین اپنے علاقائی اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔