بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خسارے والے اداروں کی نجکاری اہم ترین، کام تیزی سے نمٹانا ہوں گے، وزیر نجکاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اہم ترین ہے، قوانین کے مطابق نجکاری کے امور تیزی سے نمٹانا ہوں گے۔
نجکاری بورڈ کے 223 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ میں کمی اور معیشت مضبوط ہوگی،اداروں کی نجکاری کے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انٹرنیشنل ایجنسی موڈیز کی ریٹنگ اِس کا واضح ثبوت ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ مزید ادارے نجکاری کیلئے فہرست میں شامل ہو رہے ہیں،نجکاری بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کابینہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی، نجکاری کے امور کو واضح اور مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
عبدالعلیم خان نے نجکاری بورڈ افسران کو محتاط رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرائیویٹائزیشن میں کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، دستاویزات اور اعداد وشمارکی بروقت تیاری اہمیت کی حامل ہے، جہاں ضروری ہو نجکاری ٹرانزیکشن سے متعلق رازداری برقرار رکھی جائے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری نجکاری نے مختلف امور پر بریفنگ دی ہے عبدالعلیم خان نے نجکاری امور کو وسیع تر قومی مفاد کے مطابق مشاورت سے کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔