23 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.89کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں ،جس کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 23 اگست تک 14.77 ارب ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11.16 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.40 ارب ڈالر رہے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 27 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.37 ارب ڈالر رہے۔