اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب قرار پائے۔
آر او شبیر بٹ نے دوبارہ گنتی کے بعد قومی اسمبلی کی اس نشست پر کامیاب امیدوار سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہوئے۔انہوں نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے۔
آر او شبیر بٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احسان ورک نے 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کیے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کامیاب قرار پائے تھے۔