اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کے لئے سینیٹ کی دو ٹکٹوں کا مطالبہ کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے زین قریشی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبے پر پارٹی مشاورت کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے سینیٹ کی 2 نشستوں کا مطالبہ کیا، کے پی میں 2 سینیٹرز کے لیے جے یو آئی کو پی ٹی آئی کی حمایت درکار ہے۔مولانا فضل الرحمان نے 2 سینیٹرز کے بدلے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا کہا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سابق گورنر کے پی غلام علی کو سینیٹر بنوانا چاہتی ہے۔تحریک انصاف کمیٹی جمعیت علمائے اسلام کے ایک سینیٹر کی حمایت کرنا چاہتی ہے، جمعیت علمائے اسلام کے پاس ایک سینیٹر بنانے کے لئے بھی ووٹ کم ہیں۔تحریک انصاف کمیٹی نے معاملے پر غور اور بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا وقت مانگا ہے۔پیپلزپارٹی طلحہ محمود کو سینیٹر بنوانا چاہتی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ان کی مخالفت کرے گی۔