واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے آج پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی روایتی تقریب کے دوران جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونالڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ موجود تھے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمندہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں، اقتصادی روابط اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔