بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دیربالا، مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق

دیربالا میں پاتراک کے علاقے میدان میں مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد گھر پر مٹی کا تودہ گرا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین، ایک مرد اور 9 بچے شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔