بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اداکار کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمات دائر

ممبئی: بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جے سوریا کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمات دائر کردئیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جے سوریا کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی 2 ایف آر درج کروائی گئی ہیں۔ دونوں مقدمات ایک اداکارہ مینو منیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکار جے سوریا نے متعدد بار انہیں زبانی اورجسمانی طورپر ہراساں کیا ۔ معاملے کی تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم نے اداکارہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ملیالم فلم انڈسٹری کے دیگر 3 اداکاروں پر بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ مینو نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا تفصیل سے ذکر کیا تھا۔ ملیالم فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کے جنسی استحصال سے متعلق ہیما کمیٹی رپورٹ حال ہی میں سامنے آئی ہے جس میں فلم انڈسٹری میں خواتین سے جنسی زیادتی اور ان کے استحصال کے بارے میں بھیانک انکشافات کیےگئے ہیں۔
ہیما رپورٹ منظر عام پر آنے کےبعد متعدد اداکاراؤں نے می ٹومہم کی طرز پر جنسی زیادتی کے واقعات کے بارے میں بتایا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔