اسلام آباد(ممتازنیوز)سینٹ میں قائد حزب اختلاف اورتحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کوآج سینیٹ کااجلاس عمدگی سے چلانے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دونوں طرف کے سینیٹرز کوبہت اچھے طریقے سے تقریر کاموقع دیاجس پرمیں آپ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی اورڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی عدم موجودگی میں آج سینیٹ اجلاس کی صدارت سینیٹرعرفان صدیقی نے کی ۔