بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بیت المکرم مسجد کے اطراف کا سرسبز علاقہ ہے جہاں بڑے بڑے درخت موجود ہیں۔ کراچی میں گزشتہ تین روز سے بارش کا سلسلہ وفقے وفقے سے جاری ہے اور ہوا کا دباؤ بھی زیادہ ہے۔

ریسکیوعملے کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ خاتون کی لاش کو سول ہپستال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گرومندرسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ تاہم، یہ پہلا واقعہ ہے جس میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔