بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب،اسلام آبادکے بجلی صارفین کو ریلیف ملناشروع،عوام کاخیرمقدم

 اسلام آباد(ممتازرپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرپنجاب اور اسلام آبادکے بجلی صارفین کو بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیاجس کا بجلی صارفین نے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااحسن اقدام قراردیا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اگست کے بلوں میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی جارہی ہےمثال کے طور پر ایک صارف کا205 یونٹ کابل 10ہزار644روپے آیاجس میں سے دوہزار870روپے پنجاب حکومت نے اداکردیئے جب کہ صارف کے ذمہ واجب الادارقم 7ہزار774روپے رہ گئی وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے ،علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق بل ڈسٹری بیوٹرز بلوں کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں، تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔