بیجنگ (ممتاز نیوز ) رواں سال مئی سے جولائی تک چین کے متعلقہ اداروں نے شیئن بن جیاؤ کے کورل ریف ایکو سسٹم کا جائزہ لیا اور “شیئن بن جیاؤ کے کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ” جاری کی۔
شیئن بن جیاؤ چین کے جزائر نانشا کا حصہ ہے، جو رین آئی جیاؤ کے مشرق میں واقع ہے اور اس کا تعلق صوبہ حائی نان کے شہر سان شا سے ہے۔
سروے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2012 کے مقابلے میں 2024 میں شیئن بن جیاؤ پر مرجان کا رقبہ مجموعی طور پر مستحکم رہا ہے۔ تاحال، وہاں کورل ریف کے ایکو سسٹم کی مجموعی صورت حال صحتمند ہے جو دنیا کے بڑے کورل ریف ڈسٹری بیوشن علاقوں کے مقابلے میں نسبتاً اعلی سطح پر ہے۔
فلپائن کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے کہ چین کی جانب سے شیئن بن جیاؤ پر مرجان کے ٹکڑوں کا ڈھیر لگانے سے وہاں بڑی تعداد میں مرجان کی نمو متاثر ہوئی ہے۔
چین کی وزارت قدرتی وسائل کے ساؤتھ چائنا سی ایکولوجیکل سینٹر کے سینئر انجینئر شیونگ شیاؤ فی نے کہا کہ فلپائنی کوسٹ گارڈ 9701 جہاز کے شیئن بن جیاؤ پر غیر قانونی طور پر ٹھہرنے کے بعد ، آس پاس کے قدرتی ماحول پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔