جھل مگسی اور گنداواہ میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
تین لیویز چوکیوں سمیت درجنوں دیہاتوں میں سیلابی ریلے اور بارش کا پانی جمع ہو گیا جس کے نتیجے میں کچے دیوار اور مکانات گرگئے۔
برساتی نالوں میں طغیانی سے دریائے مولہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جھل مگسی گنداواہ کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے سے وانگو،کوناڑہ، قاضی اسماعیل ،گاجان پتری، گہیلا لاشار نورانی کے سیلابی نالے بپھر گئے۔
ایم ایٹ روڈ سمیت مختلف سڑکیں بند ہوگئیں،بارش کے باعث تین ہفتوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے